بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

گوشت کے اندر کن اجزاء کا استعمال ناجائز ہے؟


سوال

گوشت کے اندر کون کون سی چیزوں کا استعمال کرنا ناجائز ہے؟

جواب

اگر آپ کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ حلال جانور میں  سے کون کون سے اجزاء حرام ہیں تو اس سوال کا جواب یہ ہے کہ  حلال جانور میں سات چیزیں کھانا جائز نہیں ہے، وہ سات چیزیں یہ ہیں:

1- دمِ مسفوح، یعنی بہنے والا خون۔        2- پیشاب کی جگہ (نر و مادہ کی)۔

3- خصیے (فوطے)۔                           4- پاخانے کی جگہ۔

5- غدود (سخت گوشت)۔                    6- مثانہ (پیشاب کی تھیلی)۔

7- پتّا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200651

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں