"معیز احمد" نام رکھا جا سکتا ہے؟ یہ کیسا نام ہے؟
لفظ ’’معیز‘‘ (یاء اور ’ز‘ کے ساتھ) درست نہیں ہے، اس کا درست تلفظ ’’مُعِیْذ‘‘ (’یاء‘ کے بعد ’ذ‘ کے ساتھ) ہے، اس کا معنیٰ ہے: پناہ دینے والا، لہٰذا ’’مُعِیْذ احمد‘‘ نام رکھنا درست ہوگا۔ اسی طرح اس کا درست تلفظ ’’مُعِزّ‘‘ ( میم پر پیش، اور ’یاء‘ کے بغیر، آخر میں ’ز‘ کی تشدید کے ساتھ) بھی ہوسکتا ہے، ’’مُعِز ‘‘ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ میں سے ایک نام ہے، جس کے معنی ہیں: عزت دینے والا، عزت عطا کرنے والا۔ لہٰذا ’’معز احمد‘‘ نام نہ رکھا جائے، اس کے بجائے ’’عبدالمعز‘‘ نام رکھا جاسکتا ہے۔
"المُعِزُّ : (معجم الوسيط) المُعِزُّ : من أَسماء الله تعالى، ومعناه: الواهب العِزَّة لمن يشاءُ".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200523
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن