کیا "محمد فیضان " نام رکھ سکتے ہیں اور اس کا مطلب کیا ہے؟
” فیضان“ کے معنی اردو زبان میں ” نفع اور فائدہ“ پہنچانے کے آتے ہیں، جب کہ عربی زبان میں اس کے معنی : ”بہنا، سیلاب، بہت زياده، طغیانی، طوفان“ وغیرہ کے آتے ہیں، محمد فیضان نام رکھنا جائز ہے۔
الفَيَضَانُ : (معجم الوسيط) :
"الفَيَضَانُ : طُغيان النهر واندفاعه حين تَرفِده الأَمطارُ والسيول."
فیضان: ایڈانس اردو لغت:
”نفع یا فائدہ پہنچانا۔ کرمِ عام۔ مترادف الفاط افراط۔افزونی۔بخشش۔بہتات۔بیشی۔جُود۔خیرِکثیر۔سخا۔عطا۔عنایت۔فائدہ۔نفع۔وفور۔کثرت۔کرم۔“
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204201035
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن