کیا "محمد فوزان خان" نام رکھنا ٹھیک ہے؟ مہربانی فرما کر "فوزان" کا لغوی معنی بھی بتادیجیے!
"فوز" بمعنی: مقصد کے حصول میں کامیاب ہونا، اچھی چیز حاصل کرلینا، پالینا۔
"فوزان" کا معنٰی ہے: کامیاب شخص۔ لہٰذا ’’محمد فوزان خان‘‘ نام رکھنا درست ہے۔
القاموس الوحید میں ہے:
"فاز فلان بالخیر فوزًا ومفازًا ومفازۃً:اچھی چیز حاصل کرلینا، پالینا، حصول میں کامیاب ہونا۔" (ص: ۱۲۶۰ ط: ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205201115
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن