بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد صارم نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

محمد صارم نام رکھنا درست ہے؟

جواب

"مُحَمَّد " کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا ۔اور محمّد حضوراکرمﷺ کے اسماءِ مبارکہ میں  سے مشہور اسمِ  مبارک ہے۔

"صَارِم"  کا معنی ہیں:  تیز کاٹنے والی تلوار، بہادر آدمی، ارادےکا پکا،  مستقل مزاج، شیر   ۔ اس کے مادے "ص، ر، م" سے "اُصَیرِم" ایک صحابی کا لقب ہے۔لہذا   " محمد صارم " رکھنا درست ہے۔  لیکن بہتر نہیں ،اس لیے کہ اسی مادہ سے "اَصرَم" نام کو رسول اللہ ﷺ نے تبدیل فرمادیا تھا، اس لیے اگر اس کے علاوہ نام رکھ لیا جائے تو زیاہ دبہتر ہے۔

لسان العرب میں ہے:

" (صرم ) الصرم القطع البائن وعم بعضهم به القطع أي نوع كان....... والصارم السيف القاطع وأمر صريم معتزم..........ورجل صارم أي ماض في كل أمر المحكم وغيره رجل صارم جلد ماض شجاع وقد صرم بالضم صرامة والصرامة المستبد برأيه المنقطع عن المشاورة وصرام من أسماء الحرب."

(المادہ:"صرم"ج۱۲،ص۳۳۴،ط؛دار صادر - بيروت)

بذل المجھود میں ہے:

" حدثني بشير بن ميمون, عن عمه أسامة بن أخدري: أن  رجلا يقال له أصرم كان في النفر الذين أتوا رسول الله -صلى الله عليه وسلم-, فقال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «ما اسمك؟ » , قال, أنا أصرم, قال: «بل أنت زرعة».

(فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -) أي له: (ما اسمك؟ قال: أنا أصرم) أي أقطع (قال: بل أنت زرعة)، وإنما غيره لأن فيه إيهام انقطاع الخير والبركة، وزرعة مشعر بهما؛ لأنه عن الزراعة، ويحصل بها الخير والبركة."

(باب فی تغییر الاسم القبیح،ج۱۳،ص۳۵۳،ط؛مركز الشيخ أبي الحسن الندوي للبحوث والدراسات الإسلامية، الهند)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100227

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں