بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمدحریش نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

محمدحُرَیش نام رکھنا کیسا ہے،اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

حُرَيْش: حَرْشٌ كي تصغیر ہے، حَرْش: كا معنی ہے:

1)نشان، زخم کا وہ نشان جس پر اچھا ہونے کے بعد بال نہ اگتے ہوں۔ 2)  دھوکا فریب۔

حریش: کا معنی ہوگا: چھوٹا نشان،  یا زخم کا وہ چھوٹا  نشان جس پر اچھا ہونے کے بعد بال نہ اگتے ہوں۔ 2) چھوٹا دھوکا وفریب۔

یا  حریش    حَرِشٌ  کي تصغیر  ہے، جس کا معنی ہےکھردرا، وہ شخص جس کو  نیند نہ آئے۔ دیکھیے: القاموس الوحید (ص:327)، ط. اداره اسلاميات لاهور۔

یہ نام  (حُرَيْش)  رکھنا بہتر نہیں،البتہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین  کی  جماعت میں  "حَرِیش  بن ہلال  رضی اللہ عنہ"  نامی صحابی کا تذکرہ ملتا ہے، اسی طرح سے  حریش نامی متعدد تابعین  کا تذکرہ بھی کتب رجال میں ملتا ہے، لہذا حریش نام رکھنا جائز ہے۔اس نام کا درست تلفظ  ح پر زبر، اور ر کے نیچے زیر   کے ساتھ    ’’حَرِیش ‘‘ ہے۔

اسی طرح’’حُرَیْث‘‘  بھی کئی صحابہ رضی اللہ عنہم کا اسم گرامی تھا، ان میں سے  ایک بدری صحابی بھی ہیں، یہ نام بھی رکھا جاسکتا ہے۔

دیکھیے: الاصابة فی تمییز الصحابة: حرف الحاء (1/ 320، 321)، ط.دار الكتاب العربي۔

أسد الغابة في معرفة الصحابة میں ہے:

"[١١٤٦- حريش بن هلال]

حريش بن هلال القريعي ذكر له أبو تمام الطائي أبياتا في الحماسة تدل على صحبته."

( باب الحاء و الراء، ١ / ٧٢١، ط: دار الكتب العلمية)

الإكمال في رفع الارتياب عن المؤتلف والمختلف في الأسماء والكنى والأنساب میں ہے :

" أما حريش بفتح الحاء المهملة وكسر الراء وبالشين المعجمة فهو حريش بن سليم أبو سعيد الكوفي وهو حريش بن أبي حريش، وهو حريش بن سليم الثقفي، يروي عن طلحة بن مصرف وزبيد وأبي معشر، يروي عنه ابن إدريس وأبو داود الطيالسي، وقيل فيه مولى المغيرة بن عبد الله، وجعل الخطيب مولى المغيرة بن عبد الله رجلا آخر، والله أعلم بالصواب، وحريش بن قدامة بصري، يروي عن أبي حبرة شيحة بن عبد الله، روى عنه النضر بن شميل وكناه عبد الصمد بن عبد الواحد أبا قدامة، وحريش بن الخريت أخو الزبير بن الخريت، روى عن ابن أبي مليكة، روى عنه حرمى بن عمارة ومسلم بن إبراهيم، وحريش بن يزيد، روى عن جعفر بن محمد، روى عنه ابنه محمد بن حريش، وحريش بن القاسم هو أخو خالد ابن القاسم المدائني، روى عن خالد بن يزيد بن أبي مالك، حدث عنه أحمد بن حنبل، وحريش بن موسى، حدث عن محمد بن إسماعيل الجعفري، حدث عنه محمد بن عمران بن زياد الضبي، وحريش بن محمد بن حريش التنيسي أبو مقاتل، كتب عنه عبد الغني بن سعيد، والحريش بن جحجبي بن كلفة بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالك بن أوس جد أحيحة بن الجلاح وجد أنس بن مالك وغيره من الأنصار، قال الزبير: ليس في نسب الأنصار حريش غير الحريش بن جحجبي وما سوى ذلك فهو الحريس بالسين."

( باب: حريش وحريس وحريس وجريش وجريس وحربش، ٢ / ٤٢٠، ط: دار الكتب العلمية -بيروت-لبنان)

لسان المیزان لابن حجر میں ہے:

" من اسمه حريش وحزور.

٢٦١٧ – " حريش " بن الخريت البصري.

٢٦١٨ – " حريش " بن سليم الثقفي أبو سعيد الكوفي."

( حرف الحاء المهلة، ٧ / ١٩٥، ط: مؤسسة الأعلمي للمطبوعات بيروت - لبنان)

 فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201541

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں