بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

محد نام رکھنے کا حکم


سوال

محد نام كا مطلب کیا ہے، اور اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب

’’مُحِد‘‘ عربی لغت میں احداد سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے:(1) سوگ منانے والا۔ (2) تلوار تیز کرنے والا۔(3) گھورکر دیکھنے والا۔ (القاموس الوحید، المادّۃ:حدّ، ص:318، ط:ادارۃ الاسلامیات)

مذکورہ معانی کے اعتبار سے بچے کا نام محد رکھنا درست نہیں ہے، لہذا مذکورہ نام رکھنے  کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے، جس کے لئےہماری ویب سائٹ پر "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے،  جس میں سے آپ اپنی مرضی کا کوئی بھی پسندیدہ نام منتخب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101248

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں