محمد مُوْحِدْ نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اس کے کیا معنی ہیں۔
موحد" کا معنی ہے "تنہا کرنے والا" یا "منفرد کرنے والا"۔اسی طرح جو بکری صرف ایک بچہ جنے تو اسے بھی"موحد" کہا جاتا ہے۔ اسی طرح یگانہ روزگار شخصیت کو بھی موحد کہا جاتاہے ،پس موحد نام رکھنا جائز ہے، تاہم انبیاء علیہم السلام وصحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب بہتر ہوگا۔
(حرف الدال، فصل الواو، ج: 3، ص: 452، ط: دار صادر - بيروت)
فتاوی ھندیہ میں ہے:
"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."
(الباب الثانى والعشرون فى تسمية الأولاد، ج:5،ص: 362، ط: دار الفكر بيروت)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144609100466
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن