منتہی یا منتھا میں سے کون سا لفظ درست ہے، بچی کے نام کے لیے؟ رہنمائی فرمائیں؟
واضح رہےکہ "منتہی" (ھا پر زبر اور یا پر کھڑے زبر کے ساتھ) کا مطلب ہے : ’’آخری حد، انتہا، خاتمہ‘‘ ۔ اور ھا پر زیر اور یا ساکن کے ساتھ منتہی کا معنی ہے: ’’انتہا کو پہنچنے والا‘‘معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ بہتر ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر بچیوں کے نام رکھے جائیں۔
تاج العروس میں ہے:
"و أنهى الرجل: انتهى.:وفي الحديث: ذكر سدرة {المنتهى، وهو مفتعل من} النهاية، أي {ينتهى ويبلغ بالوصول إليها فلايتجاوز."
(فصل في النون مع الواو والياء ج:40ص:157،ط:دارالهداية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144307100431
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن