کیا مسلمان عالم دین ذکری کا نکاح پڑھا سکتا ہے؟
ذکری فرقہ اپنے باطل عقائد کی بنا پر دینِ اسلام سے خارج ہے، اوراس کے ماننے والے مسلمان نہیں ہیں ؛ لہذامسلمان عالم دین کا ذکری کا نکاح پڑھانا جائز نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"ما كان من ضروريات الدين و هو ما يعرف الخواص و العوام أنه من الدين كوجوب اعتقاد التوحيد و الرسالة و الصلوات الخمس و أخواتها يكفر منكره."
(کتاب الصلاۃ، باب: الوتر والنوافل، ج:2 ص:5 ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144601100581
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن