ہم پیزا ریسٹورنٹ کاکام کررہے ہیں،سوال نامہ کے ساتھ بھیجے گئے فوڈ بکس کو دیکھ کر رہنمائی فرمادیں کہ یہ ڈیزائن ہر لحاظ سے ٹھیک ہےیا نہیں؟کیوں کہ دو تین افراد نے ہمیں یہ کہا کہ آپ کے ڈبہ کے اوپر جو کیچپ کا نشان ہے،وہ اللہ کا نام لگ رہا ہے؟
فوڈ بکس پر موجودجو کیچپ کا نشان ہے،اگر چہ سائل کی نیت اس کے بنانے سے اللہ کانام لکھنا نہیں تھا،لیکن لوگوں کی سمجھ کے لحاظ سے اس میں ایک اشتباہ ضرورہے،اس لیے اس نشان کو تبدیل کرنا ضروری ہے،تاکہ اشتباہ بھی نہ رہے اورلوگوں کے درمیان فتنہ کا سبب بھی نہ بنے،نیزجوفوڈ بکس ابھی تیار ہوچکے ہیں،ان سےمذکورہ نشان کو کسی غیر جاندارکی تصویر/ اسٹیکر یا کالے مارکر وغیرہ سے چھپادیں،اور آئندہ کے لیے اس نشان کو تبدیل کردیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144602100202
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن