بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

مَشعل۔م پر زبر کے ساتھ ۔ نام رکھنا کیسا ہے ؟


سوال

مَشعل(م پر زبر کے ساتھ) نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

مَشعل(م پر زبر کے ساتھ) کا معنی ہےروشنی ،چراغ دان ،قندیل وغیرہ، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ  ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ  لڑکے  کا نام انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  کے ناموں میں سے  کسی نام پر رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔ لڑکی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے نام پر نام رکھا جائے۔

فیروزاللغات میں ہے :

"مَشعل۔(مَش۔عَل)(ع۔ا۔مؤنث)چراغ دان ،بہت موٹی بتی۔"

(حرف میم،ص636،ط:فیروز سنز  لیمٹڈ لاہور)

القاموس الوحیدمیں ہے:

" المَشعَل:لالٹین،لیمپ ،قندیل،ج مشاعل۔"

(حرف شین،ص780،ط: ادارہ اسلامیات لاہور کراچی)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(المَشعَل) الْقنْدِيل وَنَحْوه (ج) مشاعل."

(باب  الشین،485/1،ط:دار الدعوة القاھرة)

فتاوی شامی میں ہے: 

"التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسوله صلى الله عليه وسلم ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل   «وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يغير الاسم القبيح إلى الحسن جاءه رجل يسمى أصرم فسماه زرعة وجاءه آخر اسمه المضطجع فسماه المنبعث، وكان لعمر رضي الله عنه بنت تسمى عاصية فسماها جميلة."

(‌‌كتاب الحظر والإباحة،‌‌باب الاستبراء وغيره، ‌‌فصل في البيع،418/6،ط سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512100150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں