میرے ذمہ رمضان کے چند روزے ہیں ،جن کی قضاء ضروری ہے، تو کیا میں اس کی قضاء کی نیت ایسی کر سکتا ہوں؟ کہ میرے ذمہ جتنے روزے ہیں ان میں سے پہلے روزے کی قضا کرتا ہوں۔
سائل کے اس جملہ"میرے ذمہ جتنے روزے ہیں ان میں سے پہلے روزے کی قضا کرتا ہوں" سے روزہ کی تعیین ہوجائے گی، لہذا اس طریقہ سے قضاء کرنا درست ہوگا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"كثرت الفوائت نوى أول ظهر عليه أو آخره، وكذا الصوم لو من رمضانين هو الأصح.
(قوله لو من رمضانين) لأن كل رمضان سبب لصومه فصارا كظهرين من يومين بخلاف صوم يومين من رمضان واحد فيصح وإن لم يعين القضاء عن اليوم الأول أو الثاني منه."
(کتاب الصلاۃ، ج نمبر ۲، ص نمبر ۷۶، ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609100618
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن