بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

متولی کا کسی شخص کو ہدیہ دینا


سوال

اگر کوئی شخص بغیر تنخواہ کے مسجد کاکام کرتاہے،محض اللہ کے لیے کرتاہے،کیامتولی ایسے شخص کو ہدیہ دے سکتاہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں متولی کا مسجد کے چندے میں کسی کو ہدیہ دینا شرعاًدرست نہیں،کیوں کہ مسجد کا چندہ متولی کے پاس شرعاًامانت ہوتاہے۔

"الفتاوى الهندية"میں ہے:

"‌الوديعة ‌لا ‌تودع ولا تعار ولا تؤاجر ولا ترهن، وإن فعل شيئا منها ضمن، كذا في البحر الرائق."

(كتاب الوديعة، ج:4، ص:338، ط:رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411100372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں