بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی جنت میں ایک ساتھ رہیں گے


سوال

اگر عورت مرد سے اعمال میں زیادہ ہو، اور وہ جنت کے اوپر درجے میں ہو، تو اس صورتحال میں عورت اپنے شوہر کو جنت کے اوپر والے درجے (یعنی عورت کو  جو اعمال کے عوض ملا ہے) میں اپنے شوہر کو لیجا سکتی؟

جواب

جنت میں داخل ہونے کے بعد میاں بیوی دونوں ایک ساتھ رہیں گے،اور جس کے اپنے اعمال کے بدولت جتنے درجات یعنی اللہ تعالیٰ کے ہاں مرتبہ بلند ہوں گے اسی کے بقدر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمتیں ملیں گی۔

الجامع لاحکام القرآن (تفسير القرطبي ) میں ہے:

"ادخلوا الجنة أنتم و أزواجكم تحبرون (70)

"ادخلوا الجنة". أي يقال لهم: ادخلوا الجنة، أو يا عبادي الذين آمنوا ادخلوا الجنة." أنتم وأزواجكم" المسلمات في الدنيا. وقيل: قرناؤكم من المؤمنين. وقيل: زوجاتكم من الحور العين." تحبرون" تكرمون، قاله ابن عباس، والكرامة في المنزلة. الحسن: تفرحون، والفرح في القلب. قتادة: تنعمون، والنعيم في البدن. مجاهد: تسرون، والسرور في العين. ابن أبي نجيح: تعجبون، والعجب ها هنا درك ما يستطرف. يحيى بن أبي كثير: هو التلذذ بالسماع."

(سورة الزخرف، رقم الآية:70، ج:16، ص:111، ط:دارالفكر)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144202200627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں