کیا محلے کی مسجد میں جماعت چھوڑ کر گھر میں نابالغ لڑکے کی اقتداء میں نماز تراویح پڑھنا جائز ہے؟
واضح رہے کہ جس طرح فرض نمازوں کے امام کے لیے بالغ ہونا ضروری ہے، اسی طرح تراویح کی نماز پڑھانے والے امام کے لیے بھی بالغ ہونا ضروری ہے۔ لہٰذا، صورتِ مسئولہ میں نابالغ کے پیچھے بالغ حضرات کی تراویح کی نماز پڑھنا درست نہیں ہوگا۔
درمع الردمیں ہے:
"(ولا يصح اقتداء رجل بامرأة)وخنثى (وصبي مطلقا)ولو في جنازةونفل على الأصح...قوله ونفل على الأصح) قال في الهداية: وفي التراويح والسنن المطلقة جوزه مشايخ بلخ ولم يجوزه مشايخنا، ومنهم من حقق الخلاف في النفل المطلق بين أبي يوسف ومحمد. والمختار أنه لا يجوز في الصلوات كلها. اهـ. والمراد بالسنن المطلقة السنن الرواتب والعيد في إحدى الروايتين، وكذا الوتر والكسوفان والاستسقاء عندهما فتح."
(کتاب الصلوٰۃ،باب الإمامة،ج:1، ص:576،ط:سعید)
فتاوی دارالعلوم دیوبندمیں ہے:
"سوال :تراویح میں نابالغ امام ہوتوبالغین ونابالغین کواس کی اقتداءجائزہے یا نہیں ۔جواب نابالغ کےپیچھےتراویح پڑھنےمیں اختلاف ہے مگراصح یہ کہ جائزنہیں فی المنیۃ وذکرفی بعض الفتاوی انہ لایجوزان یؤم البالغین فی التراویح فقط۔"
(کتاب الصلوٰۃ،الباب الثانی فی الوتر والنوافل،ج:4،ص:190،ط:دارالاشاعت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609101583
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن