بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

نفلی اعتکاف کے لیے روزے کا حکم


سوال

نفل اعتكاف کے لیے روزہ رکھنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

نفلی اعتکاف کے لیےیہ لازم نہیں کہ پورے دن کا اعتکاف کیا جائے، بلکہ جب بھی مسجد میں داخل ہوں نفلی اعتکاف کی نیت کرکے داخل ہوں، لہذا نفلی اعتکاف کے لیے روزہ شرط نہیں ہے.

 البحر الرائق  (2/ 323):

(قوله: وأقله نفلًا ساعةً) لقول محمد في الأصل: إذا دخل المسجد بنية الاعتكاف فهو معتكف ما أقام تارك له إذا خرج. 

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200422

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں