بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

نیکی اور بدی پر مشتمل ایک کامک بک (Comic Book) کا حکم


سوال

goodandevilbook نامی ویب سائٹ پر نیکی اور بدی پر مشتمل ایک کامک بک (comic book) ہے جس کا ایڈ ڈیلی پاکستان نیوز پر آیا ہے، اس کےبارے میں کیا کہتے ہیں؟ یہ کون لوگ ہیں؟ آپ امت کو اس کتاب کے بارے میں کیا رائے دیتے ہیں؟

جواب

مذکورہ کتاب درج ذیل وجوہات سے کسی عام مسلمان کے لیے پڑھنا ناجائز ہے۔

یہ کتاب جاندار  کی حکایت کرنے والی تصاویر پر مشتمل ہے جو کہ ممنوع ہے۔

اس کتاب میں مقدس ہستیوں (مثلاً انبیاء کرام) کے لیے فرضی تصاویر بنائی گئی ہیں جو کہ ناجائز ہے۔

اس کتاب کے مولف عالمِ دین تو در کنار، مسلمان بھی نہیں ہیں! لہذا ایسے شخص کی تحریر سے دینی علم حاصل کرنا جو خود دینِ حق پر نہ ہو، کسی صورت بھی درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201521

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں