میں اپنی بیٹی کا نام "نعلین فاطمہ" رکھنا چا ہتا ہوں ، کیا یہ نام رکھنا ٹھیک ہے؟
نعلین تثنیہ ہے ’’نعل‘‘ کی، نعل کہتے ہیں چپل کو ، تو نعلین کا معنیٰ ہوا دو چپل، اس لیے "نعلینِ فاطمہ" کے بجائے صرف "فاطمہ" نام رکھ لیں، یہ رسول اللہ ﷺ کی لاڈلی صاحب زادی کا نام ہے، اور صحابیات کے ناموں پر نام رکھنا باعث برکت ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208200320
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن