بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

نامحرم عورت کو دیکھنے سے وضو کا حکم


سوال

کیا غیر محرم عورت کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  وضو کے بعد کسی نا محرم کو دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتاہے ،البتہ نامحرم کو دیکھنے اور بدخیالی  کی وجہ سے  عضو مخصوص سے کوئی رطوبت نکل آئے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

" منهاما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة، الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر وكذلك البول والريح الخارجة من الدبر. كذا في المحيط."

(کتاب الطھارۃ ، ج:1،ص :9،ط ،دار الفكر)

مبسوط سرخسی میں ہے :

"إن مسّ ذکرہ بعد الوضوء فلا وضوء علیه، وهذا عندنا، و کذلك إذا نظر إلی فرج امرأۃ."

( کتاب الصلوۃ، باب الوضوء و الغسل،183/1،مکتبہ رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100578

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں