کیا ٹائم کم ہونے کی صورت میں تیمم کر سکتے ہیں؟
صورتِ مسئولہ میں وقت کم ہونے کی وجہ سے تیمم کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ وضو کر کے نماز پڑھنا ضروری ہے۔
الدر المختار میں ہے:
"(لا) يتيمم (لفوت جمعة ووقت) ولو وترا لفواتها إلى بدل".
وفي الرد:
"قوله (لفواتها) أي هذه المذكورات إلى بدل؛ فبدل الوقتيات والوتر القضاء، وبدل الجمعة الظهر".
(كتاب الطهارة، باب التيمم، 1/ 246، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144608100095
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن