بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

تبلیغی حضرات کا نماز کے بعد اعلان کرنا


سوال

تبلیغی حضرات کا نماز کے بعد ان الفاظ میں اعلان کرنا کیسا ہےکہ نماز کے بعد سب ہی حضرات تشریف رکھیں مسجد کو آباد کرنے والا عمل ہوگا؟

جواب

تبلیغی حضرات کی محنت کا مقصد ذاتی نہیں، بلکہ مسجدوں کی آبادی کا   جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی پابندی، نیک لوگوں کی صحبت، فرشتوں کی رفاقت اور نفلی اعتکاف کی فضیلت حاصل کرنا ہے اور یہ تمام چیزیں شریعت میں مطلوب ہیں، لہذاصورتِ مسئولہ میں نمازیوں کو اگر تبلیغی حضرات کے  مذکورہ اعلان سے نماز کی ادائیگی میں کوئی پریشانی  نہ ہوتی ہو تو تبلیغی احباب کا نماز کے بعد یہ اعلان کرنا کہ ’’نماز کے بعد سب ہی حضرات تشریف رکھیں مسجد کو آباد کرنے والا عمل ہوگا‘‘درست ہے ، شرعاً کوئی قباحت نہیں۔

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144402101518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں