بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں دونوں ہاتھوں سے قمیص درست کرنا


سوال

 اگر دورانِ  نماز بے دھیانی میں دونوں ہاتھوں سے قمیص کا دامن درست کرلیا تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟

جواب

واضح رہے کہ عملِ  کثیر کی وجہ سے نماز فاسد ہوجاتی ہے اور عملِ کثیر میں راجح قول یہ ہے کہ ایسا عمل جس سے  مبتلا بہ   کی رائے کے مطابق وہ نماز میں نہ  رہے۔

صورتِ  مسئولہ میں  اگر  مختصر وقت میں دونوں ہاتھوں سے قمیص کا دامن درست کرلیاتو نماز نہیں ٹوٹے گی، تاہم ایک قول کے مطابق چوں کہ اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 625):

"الخامس: التفويض إلى رأي المصلي، فإن استكثره فكثير وإلا فقليل، قال القهستاني: وهو شامل للكل وأقرب إلى قول أبي حنيفة، فإنه لم يقدر في مثله بل يفوض إلى رأي المبتلى."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 625):

"القول الثاني: أن ما يعمل عادة باليدين كثير."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201557

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں