بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

نماز میں قیام کی حالت میں پاؤں کے درمیان کتنا فاصلہ رکھنا چاہیے؟


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ نماز میں قیام کے دوران دونوں پاؤں میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیے ؟

جواب

نماز میں قیام کی حالت میں دونوں پاؤں کے درمیان  معتدل فاصلہ رکھا جائے، نہ بہت کم ہو، اور نہ ہی بہت زیادہ ہو،  تاکہ بلا تکلف کھڑا ہو،  اور نماز میں خشوع و خضوع رہے، احناف نے اس کی مقدار  ہاتھوں کی چار  انگلیاں بیان کی ہے۔

فتح القدیر میں ہے:

"وينبغي ‌أن ‌يكون ‌بين ‌رجليه حالة القيام قدر أربع أصابع، وقال الطحاوي في المقارنة هو الصحيح".

(‌‌كتاب الصلاة، ‌‌باب صفة الصلاة، ج:1، ص:296، ط:مطبعة مصفى البابي الحلبي وأولاده بمصر)

فتاوی شامی میں ہے:

"ويكره القيام على أحد القدمين في الصلاة بلا عذر، ‌وينبغي ‌أن ‌يكون ‌بينهما ‌مقدار ‌أربع ‌أصابع ‌اليد لأنه أقرب إلى الخشوع، هكذا روي عن أبي نصر الدبوسي إنه كان يفعله كذا في الكبرى."

(‌‌كتاب الصلاة، ‌‌باب صفة الصلاة، ج:1، ص:444، ط:ایچ ایم سعید)

 حاشيۃ الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح میں ہے:

"و" يسن "‌تفريج ‌القدمين ‌في ‌القيام قدر أربع أصابع" لأنه أقرب إلى الخشوع"

"قوله: "ويسن ‌تفريج ‌القدمين ‌في ‌القيام قدر أربع أصابع" نص عليه في كتاب الأثر عن الإمام ولم يحك فيه خلافا".

(‌‌كتاب الصلاة، ‌‌فصل في بيان سننها، ص:262، ط:دار الكتب العلمية بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144602102551

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں