بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ عصر کی سنتیں پڑھنے کا طریقہ


سوال

نماز عصر کی سنتوں کی ادائیگی کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

صورتِ مسئوله ميں نماز عصر کی 4 رکعت سنتیں پڑھنے کا بھی وہی طریقہ ہے جو کہ 4 رکعت والی دیگر سنتوں کے پڑھنے کا طریقہ ہے، البتہ چوں کہ عصر اور عشاء کی 4 رکعت سنتیں غیر مؤکدہ ہیں، اس لیے ان میں ہر دو رکعتیں مستقل نمازیں شمار ہوتی ہیں ،چناں چہ نمازِ عصر اور نماز ِعشاء کی سنتوں میں قعدہ اولی میں التحیات پڑھنے کے بعد درود شریف اور ماثور دعائیں بھی پڑھنا بہتر ہے ،اور تیسری رکعت(جو کہ اگلے شفعہ کی پہلے رکعت ہوگی)میں ثناء بھی پڑھی جائے گی۔

الدر المختار مع حاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(ولا يصلى على النبي - صلى الله عليه وسلم - في القعدة الأولى في الأربع قبل الظهر...(وفي البواقي من ذوات الأربع يصلي على النبي) -صلى الله عليه وسلم - (ويستفتح) ويتعوذ ولو نذرا لأن كل شفع صلاة الخ."

(کتاب الصلوۃ،باب الوتر و النوافل،ج:2،ص:16،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100537

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں