بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

نانا کو زکاۃ دینا


سوال

 میرے نانا کے پاس تقریباً پانچ ایکڑ زمین ہے، کیا میں ان کو  زکاۃ دے سکتا ہوں, اور وہ بیمار بھی ہیں ان کو پیسوں کی ضرورت بھی ہے، ان کے بچے ان کی زمین کی آمدنی سے ان کا علاج کراتے ہیں?

جواب

نواسوں کے لیے کسی صورت ناناکو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے؛  لہذا آپ نانا کو  اپنے مال کی زکاۃ نہیں دے سکتے، اگر وہ ضرورت مند ہیں تو  نفلی صدقے یا عطیے سے تعاون کیجیے۔

الفتاوى الهندية (1 / 188):
"ولايدفع إلى أصله، وإن علا". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201414

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں