پلاسٹک کی ایک صف ہے، جو 10 سے 12 فٹ ہے، صف کی ایک طرف چھوٹے بچے نے پیشاب کر دیا ہے، جب کہ دوسری طرف ایک شخص نے نماز ادا کی،آیا اس کی نماز ادا ہو جائے گی؟
واضح رہے کہ نماز میں زمین کے جس جس حصے پر نمازی کے اعضاء زمین سے لگتے ہوں زمین کے ان حصوں کا پاک ہونا ضروری ہے، یعنی: دونوں قدموں، دونوں ہاتھوں، دونوں گھٹنوں اور پیشانی ، اگر یہ جگہ پاک ہے تو اس جگہ نماز پڑھنا درست ہے۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں جس جگہ مذکورہ شخص نے نماز پڑھی تھی اگر اس جگہ تک ناپاکی نہیں پہنچی تھی تو اس جگہ نماز پڑھنا درست تھا۔
البحر الرائق میں ہے:
"ولو صلى على بساط وعلى طرف منه نجاسة فالأصح أنه يجوز كبيرا كان أو صغيرا."
(کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، جلد:1، صفحہ: 282، طبع: دار الکتاب الاسلامی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609101441
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن