بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

نشہ چھوڑنے کا وظیفہ


سوال

میرا چھوٹا بھائی جس کی عمر تقریبًا بیس سال ہے،  وہ علاج کے باوجود نشہ نہیں چھوڑ رہا، میرے ابو بھی افیون کھاتے ہیں، جس کی بنا پر ماں نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، پلیز نشہ سے روکنے والا کوئی وظیفہ بتا دیں، نماز پنجگانہ ہم  ماں بیٹی پابندی سے ادا کرتے ہیں۔

جواب

اللہ جلّ شانہ آپ کے والد اور بھائی  کو اس بری عادت سے نجات عطا فرمائے!

آپ اور آپ کی والدہ ان کے لیے دعا کرتی رہیں، نیز  علاج بھی جاری رکھیں،  اور اس کے ساتھ  مندرجہ  ذیل آیت  گیارہ  دن تک مسلسل کھانے، پینے  کی اشیاء پر دم کرکے نشہ میں ملوث افراد کو کھلایا، پلایا جائے، ان شاء اللہ،  اللہ تعالیٰ مذکورہ عادت سے  چھٹکارا نصیب فرمادیں گے، آیت مندرجہ ذیل ہے:

وَحِيْلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْيَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ ۭ اِنَّهُمْ كَانُوْا فِيْ شَكٍّ مُّرِيْبٍ  

(سورۃ السباء، آیت نمبر:54، پارہ نمبر:22)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں