بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

نیند کی حالت میں منی کا خروج


سوال

مجھے نیند کی حالت میں منی کا خروج ہوا ، اس کے بعدمیں نے غسل کر لیا اور تھوڑی دیر بعد منی کے ذکر تک آنے میں شہوت نہیں ہوئی، مگر نکلتے وقت کود کر نکلی اور نیند سے بیدار ہوگیا  تو  پھر غسل واجب ہوگا کہ نہیں ؟

جواب

نیند کی حالت میں  منی نکلنے سے  غسل واجب  ہو جاتا ہے، لہٰذا  سائل پر غسل واجب ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"واعلم أن هذه المسألة على اثني عشر وجها؛ لأنه إما أن يتيقن أنه مني أو مذي أو ودي أو شك في الأول والثاني أو في الأول والثالث أو في الثاني والثالث وكل من هذه الستة إما أن تكون مع تذكر الاحتلام أو لا فيجب الغسل اتفاقا فيماإذا تيقن أنه مني وتذكر الاحتلام أو لا."

(كتاب الطهارة، أحكام الغسل، موجبات الغسل، ج:1، ص:58، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100081

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں