بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

نفاس کے بعد ایک سال تک ماہواری کا نہ آنا


سوال

بچہ پیدا ہوا ہے اور چالیس دن بعد سے  لے کر ایک سال تک ماہواری نہیں آئی ہے،  اس کا کیا مطلب ہے؟ کوئی بیماری ہے یا قدرت کی طرف سے ہے؟ معمول کے مطابق عورت کو ہر مہینے میں ماہواری والی بیماری آتی تھی،  لیکن ادھر ایک سال ہوا بیماری نہیں آئی ہے ۔ یہ ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے  یا کوئی اور حل ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عام طور پر ولادت کے بعد 40 دن نفاس کے ہوتے ہیں، اس کے بعد عورت کو ماہواری عادت کے مطابق آتی ہے، لیکن بعض اوقات بچہ کو دودھ پلانے والی عورت کی ماہواری کی عادت میں تبدیلی آجاتی ہے، بہرحال ڈاکٹر کو دکھا کر مشورہ لے سکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وأكثره أربعون يوما) كذا رواه الترمذي وغيره ولأن أكثره أربعة أمثال أكثر الحيض.(والزائد) على أكثره (استحاضة) لو مبتدأة؛ أما المعتادة فترد لعادتها وكذا الحيض."

(کتاب الطہارۃ،باب الحیض،ج:1،ص:300،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100973

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں