بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کی تاریخ کیا مقرر کی جائے؟


سوال

نکاح کی تاریخ رکھنے کا اسلامی طریقہ کار کیا ہے؟

جواب

نکاح کے لیے شریعت نے کوئی خاص  مہینہ اور کوئی خاص تاریخ مقر ر نہیں فرمائی،بلکہ فریقین کو  جس میں سہولت ہو اس پر اتفاق کرلیا جائے۔البتہ جمعہ کے دن  عصر کے بعد نکاح  کو مقررکرنازیادہ بہتر ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ويندب ‌إعلانه وتقديم خطبة وكونه في مسجد يوم جمعة بعاقد رشيد وشهود عدول، والاستدانة له والنظر إليها قبله، وكونها دونه سنا وحسبا وعزا، ومالا وفوقه خلقا وأدبا."

(كتاب النكاح، ج: 3، ص: 8، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144511100189

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں