بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

نماز میں رکوع میں جانے کے بجائے سجدہ میں گیا اور دو سجدے کے بعد رکوع کرنے سے نماز کا حکم


سوال

اگر نماز میں غلطی سے رکوع دو سجدوں کے بعد کیا اور رکوع کے بعد تشہد میں بیٹھ گیا تو سجدہ سہو سے نماز مکمل ہو جائے گی؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر نماز پڑھنے والا رکوع میں جانے کے بجائے سجدے میں گیا اور دونوں سجدے کرنے کے بعد رکوع کیا اور پھر تشہد میں بیٹھ گیا، تو آخر میں  سجدہ سہوہ کرنے سے نماز مکمل ہوجائےگی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"إذا سجد في موضع الركوع أو ركع في موضع السجود أو كرر ركنا أو قدم الركن أو أخره ففي هذه الفصول كلها يجب سجود السهو."

(الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج:1، ص:127، ط:مكتبة رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144203201273

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں