بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو مسلمان کرتے وقت غسل کروانا ضروری نہیں


سوال

نو مسلم کو کلمہ پڑھانے سے پہلے کلمہ پڑھنے والے کو غسل کرانا ضروری ہے؟

جواب

واضح رہے کہ غیر مسلم کو مسلمان کرتے وقت غسل کروانا ضروری نہیں ہے، بلکہ اس کو اسی وقت کلمۂ شہادت پڑھا کر اور تمام باطل ادیان سے براءت کرواکر مسلمان کر دینا چاہیے۔ اس کے بعد اس کو طہارت و غسل، نماز وغیرہ کے ضروری اَحکام سکھانے چاہییں، اور اگر وہ ناپاکی کی حالت میں ہو تو اسے غسل بھی کروانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200718

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں