"نویرہ" نام کیسا ہے؟ اس کے معنی کیا ہیں؟ یہ نام رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟
عربی زبان میں ”نُوَيْره“ (نُوَيْره) مذکر ناموں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس کے معنی: چھوٹی سی آگ، یا چھوٹا سا انگارہ، یا سفید پھول، جس کو موسم بہار کا پھول کہا جاتا ہے۔
بچی کا نام "نُوَیْرہ" رکھا تو جاسکتاہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ اس نام کے بجائے بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں میں سے کسی نام پر یا اچھا بامعنی عربی نام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200990
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن