OLX کے ذریعے خرید وفروخت کا اور اس میں کام کرنے کا کیا حکم ہے؟
او ایل ایکس(OLX) ایک ایپلیکیشن ہے، جس میں فروخت کندہ اپنی چیز کا اشتہار ڈال کر خریدار کو وہ چیز خریدنے کی پیشکش کرتا ہے، جب کہ خریداری کے خواہش مند لوگ اس ایپ میں سے مختلف اشیاء کے اشتہار دیکھ کر اپنی مطلوبہ چیز خریدنے کے لیے فروخت کنندہ سے رابطہ اور بھاؤ تاؤ کر کے مطلوبہ چیز خریدنے کی کوشش کرتے ہیں، لہٰذا باہمی رضامندی ہونے پر سودا ہوجاتا ہے، اس طرح او ایل ایکس(OLX) نامی ایپ پر اشتہار ڈال کر اور دیکھ کر مختلف جائز اشیاء کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے، بشرطیکہ سودا شرعی اصول و ضوابط کے مطابق کیا جائے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
" والفرق بين الثمن والقيمة أن الثمن ما تراضى عليه المتعاقدان سواء زاد على القيمة أو نقص، والقيمة ما قوم به الشيء بمنزلة المعيار من غير زيادة ولا نقصان."
(كتاب البيوع، باب خيار الشرط، مطلب في الفرق بين القيمة والثمن، 4/ 575، ط: سعید)
فتح القدیر لابن الہمام میں ہے:
" والحد المَذكور: أعني مبادلة المال بالمال علي وجه التّراضي بطريق الاكتساب إنما هو حد البيع الّذي هو عقد شرعي وهو المجموع المركب من الإِيجاب والقبول مع الارتباط الشرعي الحاصل بينهما."
(كتاب الوكالة، باب الوكالة في البيع و الشراء، فصل في البيع،8/ 80، ط: دار الفكر)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وأما ركنه فنوعان أحدهما الإيجاب والقبول والثاني التعاطي وهو الأخذ والإعطاء كذا في محيط السرخسي."
(کتاب البیوع، الباب الاول، ج:3، ص:2، ط:دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144604100261
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن