بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا ننگے سر رہنا


سوال

عورت کا ننگے سر رہنے کا حکم؟

جواب

عورت کے اپنے محارم کے سامنے ننگے سر رہنے کی گنجائش ہے،البتہ غیر محارم کے سامنے ننگے سر رہنا جائز نہیں ہے اور یہ بہت سخت گناہ ہے، حدیث میں آتا ہےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب معراج پر تشریف لے گئےتو وہاں کچھ مردوں اور اور عورتوں کو مختلف گناہوں کی پاداش میں عذاب میں گرفتار دیکھا، ان  میں سے ایک عورت  کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھاکہ اپنے بالوں سے لٹک رہی ہےاور اس کا دماغ ابل رہا ہے،جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی بابت پوچھا گیاتو  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کہ یہ عورت اپنے بالوں کوغیر محرم کے سامنےنہیں ڈھانپتی تھی۔

أدب النساء میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: رأيت في النار ليلة أسري بي امرأةً معلقةً من شعرها وهي يغلي دماغها! ورأيت امرأة قد أخرج لسانها من وراء قفاها والحميم يصب من فوق رأسها ويخرج من دبرها! ورأيت امرأةً معلقةً بثدييها والنار توقد من تحتها وهي تأكل من لحم جسدها! ورأيت امرأةً معلقةً بقدميها خرساء صماء بكماء عمياء! ورأيت امرأةً معلقةً برجليها وهي تأكل من بدنها مساً! كل أهل النار من النار يأكلون ومن النار يشربون ومن النار يلبسون وعلى حمم جهنم يتقلبونفقامت إليه فاطمة ابنته فقالت له: حبيبي وقرة عيني يا رسول الله! ألا تخبرني بأي شيءٍ وضع الله العذاب على هؤلاء النسوة؟)) قال: يا فاطمة! إن المعلقة بشعرها كانت لا تغطي شعرها من الرجال۔۔۔الخ."

(باب جامع في ذكر النساء، ص: 288، رقم، 247، ط: دار الغرب الإسلامي)

(كذا في الكبائر للذهبي، الكبيرة السابعة والأربعون، ص: 178، ط: دار الندوة الجديدة)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وأما نظره إلى ذوات محارمه فنقول: يباح له أن ينظر منها إلى موضع زينتها الظاهرة والباطنة وهي الرأس والشعر والعنق والصدر والأذن والعضد والساعد والكف والساق والرجل والوجه."

(كتاب الكراهية، الباب الثامن فيما يحل للرجل النظر إليه وما لا يحل له، ج: 5،ص: 328، ط: دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144511102189

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں