بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

عورت کی اقتدا کرنا


سوال

بیوی  کی  اقتدا میں شوہر نماز پڑھ سکتا ہے ؟

جواب

فرض نماز ہو یا نفل ،عورت ، مردوں کے لیے امام نہیں بن سکتی یعنی عورت  کی اقتدا  میں مرد کی نماز ادا نہیں ہوگی، لہذا بیوی کی اقتدا میں شوہر کا نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے، اس سے شوہر کی نماز نہیں ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(و لايصح ‌اقتداء ‌رجل ‌بامرأة) و خنثى (و صبي مطلقًا) و لو في جنازة و نفل على الأصح."

(باب الامامۃ ، ج:1،ص؛576، ط:دارالکتب العلمیۃ بیروت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144508102373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں