روزے میں عورت کے لیے زبان سے کھانا چکھنے کا کیا حکم ہے، اگر کوئی عورت زبان سے چکھ لے تو کیا اس کا روزہ ہوجائے گا؟
صورت مسئولہ میں عورت نے روزے کی حالت میں زبان سے کوئی چیز چکھ کر تھوک دی تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا ،البتہ بلاضرورت ایسا کرنا مکروہ ہے ،ہاں اگر کسی عورت کا شوہر بد اخلاق ہو، کھانے میں نمک کی کمی بیشی پر اس کو پریشان کرتا ہوتو ایسی عورت کے لئے نمک چکھنا مکروہ نہیں ہوگا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر) قيد فيهما قاله العيني ككون زوجها أو سيدها سيئ الخلق فذاقت.
(قوله: وكره إلخ) الظاهر أن الكراهة في هذه الأشياء تنزيهية رملي (قوله: قاله العيني) وتبعه في النهر وقال وجعله الزيلعي قيدا في الثاني فقط والأول أولى. اهـ. (قوله: ككون زوجها إلخ) بيان للعذر الأول قال في النهر ومن العذر في الثاني أن لا تجد من يمضغ لصبيها من حائض أو نفساء أو غيرهما ممن لا يصوم ولم تجد طبيخا."
(کتاب الصوم،2/ 416،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609100304
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن