عورتوں کا آئی برو بنانا کیسا ہے؟
واضح رہے کہ عورت کے لیے زینت حاصل کرنے کی غرض سے اَبرو کے اطراف سے بال اکھاڑ کر اَبرو کو باریک دھاری بناکرخوبصورت کرنا جائز نہیں، اس پر حدیث میں لعنت وارد ہوئی ہے، اسی طرح دونوں ابرؤں کے درمیان کے بال زیب وزینت کے حصول کے لیے کتروانا بھی جائز نہیں، البتہ اگر اَبرو بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہوں تو ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق (ازالۂ عیب کے لیے )معتدل کرنے کی گنجائش ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"( والنامصة إلخ ) ذكره في الإختيار أيضاً، وفي المغرب: النمص نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه ففي تحريم إزالته بُعد؛ لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه؛ لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء. وفي تبيين المحارم: إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب".
(کتاب الحضر والاباحۃ،فصل في النظر والمس،ج:3،ص:673،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511102333
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن