اگر کوئی چیز میں نے 50 روپے میں خریدی اور اس کو 70 میں فروخت کردوں تو کیا یہ جائز ہے؟
بصورتِ مسئولہ سائل کا ایک چیز کو 50 روپے میں خرید کر اس کو 70 روپے میں فروخت کرنے کا تعامل ہو تو ایسا کرنا شرعاً جائز ہے۔
مجلۃ الاحکام العدلیة میں ہے:
"کل یتصرف فی ملکه کیفما شاء،"
(ج:1/ص:230، ط:: نور محمد، كارخانه تجارتِ كتب، آرام باغ، كراتشي)
فقط و الله أعلم
فتوی نمبر : 144507100803
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن