بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

پاکستانی کرنسی میں سونا ادھار پر خریدنے کا حکم


سوال

سونے کو پاکستانی روپیوں پر اُدھار خریدنے کا کیا حکم ہے؟ مکمل رہنمائی فرمائیں!

جواب

 واضح رہے کہ مروجہ کرنسی نوٹ  خلقی وحقیقی اَثمان (یعنی:سونا، چاندی) کے قائم مقام ہیں، ان کے وہی اَحکام ہیں جو حقیقی اَثمان (یعنی: سونا، چاندی) کے ہیں؛ لہذا سونے کو کرنسی نوٹوں کے مقابلہ میں بيچنا بیعِ صرف کہلائے گا  اور  بیعِ صرف کی رو سے مجلسِ بیع میں دونوں طرف سے قبضہ ضروری ہے، اُدھار جائز نہیں، لہذا صورتِ  مسئولہ میں سونے کو پاکستانی کرنسی کے مقابلہ میں ادھار خریدنا جائز نہیں۔ 

تفصیل کے  لیے : حضرت مولانامفتی عبد السلام چاٹگامی صاحب مدظله  العالي کی کتاب: جواہر الفتاوی: کرنسی نوٹ اور اس کی شرعی حیثیت(1/ 416 تا429)،ط۔اسلامی کتب خانہ کراچی۔

فقط، والله اعلم


فتوی نمبر : 144205201533

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں