بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

پینٹ شرٹ میں نماز کا حکم


سوال

آج کل نوجوان مختصر پتلون زیب تن کرکے اللہ کے حضور پیش ہو تے ہیں تو سجدہ میں ان کا ستر کافی دیر تک کھلا ہوا ہوتا ہے شرط نہیں پائی گئی تو ان کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

جواب

اگر چوتھائی ستر ایک رکن یعنی تین تسبیح کے بقدر کھلا رہا تو نما زنہیں ہوگی۔ البتہ اس طرح کا لباس پہننا جس سے ستر مکمل طور پر نہ چھپتا ہو یا اس سے جسم کی ساخت واضح ہوتی ہو، بہر حال مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200507

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں