بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

پراگندہ داڑھی کی تصویر دکھا کر داڑھی کی پراگندگی سے اجتناب کی تعلیم


سوال

کیا کسی کی داڑھی کی مزاحیہ تصویر لگانا اس غرض سے کہ اس بات کی طرف توجہ دلائی جائے کہ داڑھی اس طرح پراگندہ حالت میں نہیں رکھنی چاہیے، اس طرح تصویر دکھانا جائز ہے؟

جواب

داڑھی کی تصویر اگر اس طور پر ہے کہ پورا چہرہ نظر آرہا ہو تو یہ جاندار کی تصویر ہے جو کہ ناجائز ہے۔ اور اگر تصویر میں پورا چہرہ نہ آرہا ہو  بلکہ صرف داڑھی نظر آرہی ہو ، تو اس تصویر کو تو  ناجائز نہیں کہہ سکتے، البتہ  داڑھی کو صاف ستھرا رکھنے کا اہتمام کرنے اور اس کی دیکھ بھال کے سلسلے میں اس کے فوائد ، اور پراگندہ رکھنے کے نقصانات بتا کر یہ مقصد حاصل ہو سکتا ہے۔ اس طرح تصویر دکھانے سے اجتناب کرنا چاہیے؛ تاکہ دیکھنے والے کے دلوں میں داڑھی کی سنت سے تنفر نہ پیدا ہوجائے، نیز لاشعوری طور پر توہین یا تحقیر کا پہلو نہ آجائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں