بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

پردہ کرنے کی وجہ سے رشتہ نہ ہونا


سوال

میں شرعی پردہ کرتی ہوں ۔ میرا رشتہ نہیں ہو رہا اس وجہ سے ۔ کیا مجھے چہرے کا پردہ چھوڑ دینا چاہیے صرف اس لیے کہ میرا رشتہ نہیں ہو رہا؟

جواب

پردہ کرنا اللہ تبارک وتعالیٰ کا حکم ہے،رشتہ کی وجہ سے  آپ اس حکم کو ترک نہ کریں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے پردہ کرتی رہیں  اوراللہ تعالیٰ سے اچھے رشتہ کی امید رکھیں، تاہم مسنون طریقہ سے استخارہ کر کے دستیاب رشتوں میں سے جو بہتر رشتہ ہو اسے قبول کر لیں اور پھر اپنی قدرت کے بقدر اس کی کوشش کریں کہ شادی کے بعد سسرال میں پردہ کرنے کی اجازت مل جائے۔ 

سورۃ الاحزاب میں ارشاد ہے:

يا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْواجِكَ وَبَناتِكَ وَنِساءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلابِيبِهِنَّ ذلِكَ أَدْنى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلا يُؤْذَيْنَ وَكانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً (59)

ترجمہ: اے پیغمبر اپنی بیبیوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور دوسرے مسلمان کی بیبیوں سے بھی کہہ یجیئے کہ (سر سے) نیچے کرلیا کریں اپنے تھوڑی سی اپنی چادریں (ف ٥) اس سے جلدی پہچان ہوجایا کرے گی تو آزار نہ دی جایا کریں گی اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔ (از بیان القرآن)

نیز مناسب رشتہ کے حصول کے لیے درج ذیل فتویٰ میں موجود وظائف کا اہتمام بھی مفید ہوگا:

مناسب رشتے کے لیے وظیفہ

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603100668

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں