بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

پتنگ اڑانا کیسا ہے؟


سوال

پتنگ بازی کرنا کیسا ہے؟

جواب

پتنگ بازی میں پیسوں اور وقت کا ضیاع ہےاور مختلف مواقع پر کئی انسانی جانوں کے ضیاع کی نوبت بھی آچکی ہے، لہذا پتنگ بازی  جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

قرآن کریم میں ہے:

{إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا (27) } [الإسراء: 27]

ترجمه:بے شک بے مواقع( مال) اڑانے والے شیطان کے بھائی بند  ہیں اور شیطان اپنے پر وردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔(از بيان القرآن)

مشکاۃ المصابیح میں ہے: 

"وعن علي بن الحسين رضي الله عنهما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من حسن ‌إسلام المرء تركه ما لا يعنيه."

ترجمہ:علی بن الحسین سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔"انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ اس چیز کو چھوڑدے جو بے فائدہ ہے۔

(كتاب الآداب ، باب حفظ اللسان، الفصل الثاني، ج: 3، ص: 1361،  ط: الإسلامي بيروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144510100082

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں