بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشہ ور بھکاری کو بھیک دینے کا حکم


سوال

بھکاری کو بھیک دینا جائز نہیں اکابر کیا فرماتے ہیں اس بارے میں رہبری فرمائیں؟

جواب

واضح رہے کہ  ایسے  مانگنے والے جن کے بارے میں علم ہو کہ یہ پیشہ ور بھکاری ہیں، ایسے افراد کو بھیک نہ دینے سے گناہ نہیں ملتا، بلکہ ان  کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے؛  تاکہ وہ باز آئیں، تاہم اس میں متکبرانہ انداز اختیار نہ کیا جائے، انہیں جھڑکا نہ جائے، بلکہ شائستگی کے ساتھ  معذرت کرلی جائے۔

صحيح مسلم  میں ہے:

" عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من سأل الناس أموالهم تكثرا، فإنما يسأل جمرا فليستقل أو ليستكثر."

(كتاب الزكات، ‌‌باب كراهة المسألة للناس، جلد 2 ص: 720 ط: دار احیاء التراث العربي)

ترجمہ:" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا: جو آدمی اپنا مال بڑھانے کے لیے لوگوں سے سوال کرتاہے، وہ انگارا مانگتاہے، (اب اس کی مرضی ہے) چاہے تو کم مانگے یا زیادہ مانگے۔"

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144510100999

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں