پولیو کے قطرے پلانا جائز ہے؟
پولیو یا اس جیسی دیگر بیماریوں کی ویکسینز کے سلسلے میں شریعت کا حکم یہ ہے کہ اگر کوئی ماہر دین دار ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کردے کہ یہ مضر صحت نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی حرام یا ناپاک چیز ملی ہے تو ان کا پلانا جائز ہے، لہذا اس سلسلے میں دین دار ماہر ڈاکٹروں کی تصدیقات کی طرف رجوع کیا جائے، باقی کسی حال میں بھی بیماری کے بغیر بچوں کو ویکسین دینا واجب یا مستحب نہیں۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کے ترجمان رسالہ ”ماہنامہ بینات“ کے مضمون کا مطالعہ کرلیں:
پولیو کے قطرے ، عوامی تشویش اور سرکاری ذمہ داری!
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609100340
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن