بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

پورے بیل کی قربانی پر ثواب


سوال

اگر کوئی شخص اپنی طرف سے پورے بیل کی قربانی کرے تو اسے ایک قربانی کا ثواب ہوگا یا سات؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  اپنی طرف سے پورے  بیل کی قربانی کرے گا  تو  پورا بیل  واجب قربانی  کی طرف سے شمار ہوگا۔جہاں تک  افضلیت  کی بات ہے تو    فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ صحت مند اور عمدہ گوشت والی بکری گائے سے افضل ہے اگر دونوں کی قیمت برابر ہو،  تاہم مختلف اعتبار سے بعض جانور   دیگر بعض  سے افضل  ہیں،  اور ثواب بھی مختلف  حیثیتوں سے کم و بیش ہوسکتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"ولو أن رجلا موسرا ضحى ‌ببدنة ‌عن ‌نفسه خاصة كان الكل أضحية واجبة عند عامة العلماء وعليه الفتوى۔۔۔۔بخلاف البدنة فإنها بفعل واحد وإراقة واحدة فيقع كلها واجبا".

(کتاب الاضحیۃ،333/6،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511102699

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں