۱۔ ہابیل کے انتقال کے بعد قابیل کی شادی ہوئی تھی؟ اگر ہوئی تھی تو کس کے ساتھ ہوئی تھی؟
۲۔نسلِ انسانی کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام کے کس بیٹے سے جاری ہوا؟
۱۔قابیل کی شادی ہوئی تھی یا نہیں؟اور اگر ہوئی تھی تو کس کے ساتھ ہوئی تھی؟ کتبِ تفسیر، کتبِ حدیث، کتبِ تاریخ وتراجم اور دیگر مختلف کتب میں تلاش کے باوجود ہمیں اس بارے میں کوئی صراحت نہیں مل سکی۔
۲۔ تمام بنی آدم کے انساب حضرت آدم علیہ السلام کے صاحبزادے حضرت شیث علیہ السلام تک جاتے ہیں، اس سے معلوم ہوا کہ نسلِ انسانی کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام کے صاحبزادے حضرت شیث علیہ السلام سے چلا ہے۔
"تاريخ الطبري" میں ہے:
"وإلَى شِيْثَ أنسابُ بنِيْ آدمَ كُلُّهم اليومَ، وذلكَ أنّ نسلَ سائرِ ولدِ آدمَ غيرَ نسلِ شِيْثَ انقرضُوْا ... فَلَمْ يبقَ منْهُم أحدٌ، فَأنسابُ النّاسِ كُلِّهم اليومَ الَى شِيْثِ".
(تاريخ الطبري، ذكر ولادة حواء شيثا، 1/153، ط: دار التراث - بيروت)
"المنتظم في تاريخ الملوك والأمم"میں ہے:
"وإلَى شِيْثَ أنسابُ بنِيْ آدَم كُلُّهم اليومَ، وذلكَ أَنّ نسلَ سائرِ بنِيْ آدمَ غَيْر نسلِ شِيْثَ انقرضُوْا".
(المنتظم، باب ذكر خلافة شيث أباه آدم -عليه السلام-، 1/229، ط: دار الكتب العلمية - بيروت)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144507100405
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن