قادیانیوں کی پہلی نسل جو اسلام چھوڑ کو مرتد ہو گئی اس پر تو قتل کا فتویٰ لگتا ہے، لیکن ان کی چوتھی یا پانچویں نسل پر بھی مرتد کا فتویٰ لگے گا یا وہ کافر ہی کہلائیں گے؟
ہر دور کے قادیانی نبی آخر الزماں محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ختمِ نبوت کے منکر ہونے کی وجہ سے دائر اسلام سے خارج اور مرتد و زندیق کے حکم میں ہیں، کیوں کہ دائرۂ اسلام سے خارج ہونے کے باوجود وہ دجل و فریب کرتے ہوئے اپنے آپ کو مسلمان باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں، اور حقیقی مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں، اور ایسا شخص زندیق کہلاتاہے؛ لہذا ہر دور کے قادیانیوں کا ایک ہی حکم ہے، خواہ وہ پیدائشی قادیانی ہو یا اسلام چھوڑ کر قادیانیت اختیار کی ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201650
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن